آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر کی ملاقات
فوٹو فائل

راولپنڈی :  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر نے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق افغان سفیر نے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات کی بہتری پر جنرل قمر جاوید باجوہ کے کردار کی تعریف کی۔


یہ بھی پڑھیں:آرمی چیف نے 12 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی، آئی ایس پی آر

   پاکستان میں تعینات افغان سفیر ڈاکٹر عمر زخیل وال نے جنرل ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ اہم ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اس دوران افغانستان کی سلامتی کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں