موسم گرما کی تعطیلات بڑھانے کا فیصلہ

موسم گرما کی تعطیلات بڑھانے کا فیصلہ
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

کراچی:صوبائی محکمہ اسکولز ایجوکیشن سندھ نے موسم ِ گرما کی تعطیلات 31 جولائی تک بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

سیکرٹری اسکولز ایجوکیشن سندھ عالیہ شاہد نے موسم ِ گرما کی تعطیلات 31 جولائی تک بڑھانے کے حوالے سے نگراں وزیرِ تعلیم و صحت سعدیہ رضوی کو سمری بھیج دی ہے، سمری وزیرِ تعلیم کی منظوری کے بعد چیف سیکرٹری سندھ اور پھر حتمی منظوری کے لیے وزیراعلیٰ سندھ کے پاس جائی گی۔

  

یہ خبر بھی پڑھیں: خان صاحب آپ سیاست نہیں کرسکتے، بہتر ہے  کسی پیر کی مریدی کریں:  شہباز شریف
   

سیکرٹری اسکولز ایجوکیشن کے مطابق عام انتخابات کے سلسلے میں اساتذہ کی مصروفیت کے سبب چھٹیاں بڑھارہے ہیں جب کہ اضافے کے بعدموسم ِ گرما کی تعطیلات کا دورانیہ دوماہ سے بڑھ کر ڈھائی ماہ ہوجائے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: احتساب عدالت  ایون فیلڈ ریفرنس سے متعلق اپنا فیصلہ چند روز کیلئے موخر کر دے: نواز شریف
   

واضح رہے کہ مئی میں پڑنے والی سخت گرمی اور رمضان المبارک کے باعث موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول تبدیل کیا گیا تھا اور اسکولز یکم جون سے بند ہونے کے بجائے 15 مئی کو بند کرکے 15 جولائی سے کھولنے کی منظوری دی گئی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں