حکومت کی اثاثہ جات ڈکلیئر کر وانے کی سکیم کامیاب ر ہی، شبر زیدی

حکومت کی اثاثہ جات ڈکلیئر کر وانے کی سکیم کامیاب ر ہی، شبر زیدی

اسلام آباد:چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو سید شببر زیدی نے کہا ہے کہ حکومت کی اثاثہ جات ڈکلیئر کروانے کی سکیم کامیاب ر ہی ۔


انہوں نے بدھ کوایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اب ٹیکس نیٹ میں داخل ہونا چاہتے ہیں کیونکہ تقریبا 150000 نئے لوگوں نے ایمنسٹی کی سکیم کا فائدہ اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو یقین ہے کہ حکومت معیشت کو مضبوط بنانے کے لئے لوگوں کوٹیکس نیٹ میں لانے میں سنجیدہ ہے۔