آصف زرداری کیخلاف نیب نے بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی

آصف زرداری کیخلاف نیب نے بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد:سابق صدر آصف علی زرداری اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کے 4 ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دے دی۔


تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا، نیب ایگزیکٹو نے بدعنوانی کے چار ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی، ایگزیکٹو بورڈ نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف پراتھینن، پارک لین کے لیے مالی سہولت میں خوردبرد کے الزام پر بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی۔

نیب ذرائع کے مطابق ملزمان نے مبینہ طور پر میسرز پیراتھینان پرائیویٹ لمیٹڈ، میسرز پارک لین پرائیویٹ لمیٹڈ کے لئے حاصل کردہ فنانشل فیسیلٹی میں خردبرد اورجعلی بینک اکاو¿نٹس کے ذریعے قومی خزانے کو مبینہ طور پر 3.77 ارب روپے کا نقصان پہنچایا۔

ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 6 انکوائریوں کی بھی منظوری دی گئی جن میں اکرم خان درانی، اعظم خان درانی، رکن صوبائی اسمبلی عرفان درانی اور دیگر، وائرلیس لوکل لوپ/لانگ ڈسٹنس انٹرنیشنل کمپنیز، نیپرا کے اہلکار و افسران، بلال منیر شیخ چیف کمر شل آفیسر پی آئی اے اور دیگر، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اہلکار و افسران اور پاک پی ڈبلیو ڈی کے اہلکار و افسران کے خلاف انکوائریوں کی منظوری دی گئی۔