محکمہ موسمیات نے ملک میں بادل برسنے کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے ملک میں بادل برسنے کی پیشگوئی کر دی

لاہور: گرمی کے ستائے لوگوں کیلئے اچھی خبر، بارش برسانے والا سسٹم ملک میں داخل ہونے کو تیار ہے، ایک سے دو روز میں بادل کھل کر برسیں گے۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج بارش برسنے کی نوید ہے۔ یہ سلسلہ 10 جولائی تک جاری رہے گا، تاہم مون سون کا باقاعدہ آغاز 6 سے 7 جولائی تک ہوگا۔ رواں برس ملک میں مون سون بارشوں کے تمام ریکارڈز ٹوٹ جانے کا امکان ہے۔

لاہور، فیصل آباد اور ملتان میں درجہ حرارت 43 سینٹی گریڈ تک جائے گا جبکہ سرگودھا میں 46 ڈگری کو چھو سکتا ہے۔ کراچی میں درجہ حرارت 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت ڈی آئی خان میں 48، بہاولنگر، سبی اور بھکر میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ خیبرپختونخواہ کے اکثر علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔ پشاور میں درجہ حرارت 44 سینٹی گریڈ تک جائے گا۔ آئندہ بارہ گھنٹوں میں پشاور سمیت بعض مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔

وادی کوئٹہ شدید گرمی کی لپیٹ میں پارہ41 ڈگری تک پہنچ گیا۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں بلوچستان میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی ہے۔ کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا، شہر کا درجہ حرارت 36 ڈگری کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔ اندرون سندھ گرمی کا راج برقرار، سکھر میں پارہ 46، حیدر آباد میں 41 ڈگری جبکہ بارش کے امکانات موجود نہیں۔