سونے اور ڈالر کی قیمتوں میں حیران کن کمی

سونے اور ڈالر کی قیمتوں میں حیران کن کمی
کیپشن: Image Source : NNI

کراچی :ڈالر کی قیمت گرنے کے بعد سونے کی قیمت میں بھی حیران کن کمی ہوگئی ،سونے کی قیمت ایک ہزار روپے کی کمی کیساتھ فی تولہ 77ہزار 200روپے ہوگئی ۔

سندھ صرافہ بازار کے مطابق سونے کی قیمت میں 1000روپے کم ہو گئی ،10گرام سونے کی قیمت 858روپے کم کر 66ہزار 186روپے ہو گئی ۔


دوسری طرف انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں بھی ایک روپے 5پیسے کی کمی ہو گئی ،انٹر بینک میں ڈالر 157.61سے کم ہو کر 156.56کی سطح پر بند ہو ا ۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 50پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ۔