کلبھوشن یادیو کیس :عالمی عدالت میں فیصلہ سے متعلق اہم خبر

کلبھوشن یادیو کیس :عالمی عدالت میں فیصلہ سے متعلق اہم خبر
کیپشن: Image Source : Scroll.in

اسلام آباد :عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن یادیو کیس سے متعلق اہم فیصلہ محفوظ کر لیا ،حکومتی ذرائع کے مطابق فیصلہ رواں ماہ سنائے جانے کا امکان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ عالمی عدالت نے محفوظ کر لیا ہے ،ذرائع کے مطابق کیس کا فیصلہ جولائی کے آخری ہفتہ میں سنایا جا سکتا ہے ۔

حکومتی ذرائع کے مطابق کلبھوشن یادیو کا کیس عالمی عدالت میں بہت اچھا لڑا ہے اور امید ہے پاکستان کی فتح ہو گی ،عالمی عدالت نے فیصلہ سنانے کے حوالے سے ابھی کوئی ردعمل نہیں دیا ۔

واضح رہے کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ عالمی عدالت نے 21فروری کو محفوظ کیا تھا ،کلبھوشن کیس کی آخری سماعت 18-21 فروری تک ہوئی تھی،آخری سماعت میں بھارت اور پاکستان کے وفود نے شرکت کی تھی ،بھارتی وفد کی سربراہی جوائنٹ سیکرٹری بھارتی وزارت خارجہ نے کی تھی، پاکستانی وفد کی سربراہی اٹارنی جنرل انور منصور خان نے کی تھی۔