وزیراعظم عمران خان 22جولائی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرینگے

وزیراعظم عمران خان 22جولائی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرینگے
کیپشن: image by facebook

نیویارک : وزیراعظم عمران خان کو 22جولائی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے ، دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر امریکہ کا دورہ کررہے ہیں جہاں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر امریکہ کا دورہ کریں گے جہاں وہ عمران خان سے 22جولائی کو ملاقات کریں گے ، وزیراعظم عمران خان کا اقتدار میں آنے کے بعد یہ امریکہ کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا  , وزیراعظم عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کا شیڈول بلوچستان کی کالعدم تنظیموں پر عالمی پابندیاں عائد ہونے کے بعد کیا گیا ہے .

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کو امریکہ کی جانب سے جون میں دورہ امریکہ کی دعوت دی گئی تھی لیکن بجٹ سیشن کی وجہ سے وزیراعظم نے دورے سے معذرت کر لی تھی جس کے بعد امریکہ نے ایک ماہ بعد وزیراعظم کو دوبارہ دعوت نامہ بھیجا ہے ۔