سیمی فائنل تک رسائی کیلئے کپتان سرفراز احمد کا ماسٹر پلان

سیمی فائنل تک رسائی کیلئے کپتان سرفراز احمد کا ماسٹر پلان
Image Source : Twitter ICC

لارڈز :قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا بنگلہ دیش کیخلاف ماسٹر پلان سامنے آگیا ،سرفراز نے کہا کہ بنگلہ دیش کیخلاف 500رنز کرنے کی بھر پور کوشش کرینگے اور میچ جیتیں گے ۔


قومی ٹیم کے کپتان سرفراز نے کہا ہم اس ایونٹ میں اپنا اختتام اچھے نوٹ پر کرنا چاہتے ہیں ،ویسٹ انڈیز کیخلاف شکست سے ہم نے بہت کچھ سیکھا ،لیکن اس کے بعد ہماری ٹیم نے ایونٹ کی ناقابل شکست ٹیموں کو بھی شکست دی،ہماری ٹیم نے شاندار کم بیک کیا شاہین شاہ آفریدی ،عامر اور وہاب کے کم بیک ہمارے لیے مثبت پہلو ہیں ۔

سرفراز نے مزید کہا کہ سیمی فائنل میں دو ایسی ٹیمیں ہیںجن کو ہم ہرا چکے ہیں ،،ویسٹ انڈیز والا میچ ایسا تھا جو ہمیں بھاری پڑ گیا ،سرفراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس انداز سے ہماری ٹیم نے کم بیک کیا اگر اگلے راﺅنڈ میں نہ گئے تو مایوسی ہو گی ۔

کل کے میچ کی ٹیم کا فیصلہ پچ دیکھ کر ہی کیا جائیگا ،قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں ہمت نہیں ہاری بلکہ 500رنز بنانے کی بھرپور کوشش کرینگے ،لندن میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز کا کہنا تھا کہ ہم پوری کوشش کرینگے کہ بنگلہ دیش کیخلاف میچ جیتیں ،اگر نصیب ہوا تو کوئی معجزہ ہو جائے گا ۔