وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی کورونا وائرس کا شکار

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی کورونا وائرس کا شکار
کیپشن: ٹیسٹ مثبت آنے کے فورا بعد خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا ہے، شاہ محمود قریشی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے تصدیق کی ہے کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں اور انہوں نے اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ اور میں نے فوری طور پر خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ آج سہ پہر مجھے ہلکا بخار محسوس ہوا، میں نے فوری طور پر خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا، اللہ کی مہربانی سے میں خود کو مضبوط اور توانا محسوس کررہا ہوں، میں گھر سے اپنے فرائض منصبی ادا کرتا رہوں گا، عوام سے دعاؤں کی درخواست ہے۔