حوثی باغیوں کی سعودی عرب پر حملے کی کوشش ناکام، چار ڈرون طیارے تباہ

حوثی باغیوں کی سعودی عرب پر حملے کی کوشش ناکام، چار ڈرون طیارے تباہ


ریاض:یمن میں آئینی حکومت کی بحالی میں معاون عرب اتحادی فوج نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی سعودی عرب پر ڈرون کے ذریعے حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے حوثی باغیوں کے چار ڈرون طیارے مار گرائے۔ 

عرب اتحادی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی ملیشیا کی طرف سے چار بمبار ڈرون سعودی عرب پر حملے کے لیے بھیجے تھے۔ عرب اتحادی فوج اور سعودی عرب کے فضائی دفاع کے حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان ڈرون طیاروں کو ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی انہیں تباہ کر دیا۔

عرب اتحادنے کہا ہے کہ وہ حوثی باغیوں کی دہشت گردانہ کارروائیوں کی روک تھام اور سعودی شہریوں کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی قوانین کے مطابق اپنا مشن جاری رکھے گا۔

عرب اتحادنے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا کی طرف سے گذشتہ روز چار بمبار ڈرون سعودی عرب کی طرف بھیجے تھے جنہیں تباہ کر دیا گیاہے۔

عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ تین ڈرون یمن کی حدود کے اندرمار گرائے گئے جب کہ ایک بمبار ڈرون کو یمن اور سعودی عرب کی سرحد پر مار گرایا گیا۔