کورونا وائرس ،دنیا بھر میں اموات 529000سے متجاوز

کورونا وائرس ،دنیا بھر میں اموات 529000سے متجاوز

نیویار ک :دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں ایک بار پھر تیزی آ گئی۔ دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 11 لاکھ 91 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک 5 لاکھ 29 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں جبکہ 63 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔امریکہ میں کورونا سے اموات کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 28 لاکھ 90 ہزار سے زائد ہو گئی۔

برازیل میں کورونا سے اموات کی تعداد 63 ہزار 254 سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 15 لاکھ 43 ہزار سے زائد ہو گئی ۔روس میں 6 لاکھ 67 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر اور 9 ہزار 859 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

بھارت میں 6 لاکھ 49 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 18 ہزار سے بڑھ گئی ۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 44 ہزار ایک سو سے بڑھ گئی جبکہ 2 لاکھ 84 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار 8 سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ دو لاکھ  41 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ سپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار تین سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 97 ہزار سے تجاوز کر گئی ۔پیرو میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 95 ہزار سے زائد ہے۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 51 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 88 ہزار 89 ہو گئے۔میکسیکو میں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 29 ہزار 843 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 2لاکھ 45 ہزار 251 ہو گئے۔ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 11 ہزار 260 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 35 ہزار 429 ہو گئے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 1 ہزار 802 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 1 ہزار 801 تک جا پہنچی  ۔چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 545 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔