ٹرین حادثے میں مرنیوالے سکھوں کی آخری رسومات اٹک کے شمشان گھاٹ میں ادا

ٹرین حادثے میں مرنیوالے سکھوں کی آخری رسومات اٹک کے شمشان گھاٹ میں ادا

پشاور :شیخوپورہ میں ٹرین اور کوسٹرکے درمیان تصادم میں مرنیوالے سکھ برادری کے افراد کی آخری رسومات اٹک کے شمشان گھاٹ میں ادا کردی گئیں۔

  گذشتہ روز دوپہرشیخوپورہ میں ٹرین حادثے میں مرنیوالے سکھ برادری کے 19افرادکی میتیں رات گئے پشاورمیں بھائی جوگاسنگھ محلہ جوگن شاہ منتقل کردی گئیں۔ مرنے والوں میں 7خواتین،3بچے اور9مرد شامل ہیں۔

ان افراد کی آخری رسومات اٹک کے شمشان گھاٹ میں ادا کردی گئیں۔رکنِ صوبائی اسمبلی رنجیت سنگھ نے اس سانحہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے اورحکومتی اداروں کے تعاون پر اظہارِاطمینان کیاہے۔

گاڑی میں سوار 24 افراد میں 3 سالہ بچی معجزانہ طور پر محفوط رہی جبکہ 3 زخمیوں کا  ہسپتا ل میں علاج جاری ہے۔واضح رہے کہ کراچی سے لاہور آنے والی شاہ حسین ایکسپریس اور کوسٹر میں تصادم کے نتیجے میں 20 مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مرنے والے افراد سکھ یاتری تھے اور وہ ننکانہ صاحب جارہے تھے جب ریلوے کراسنگ پر اس کی کوسٹر مسافر ٹرین سے ٹکراگئی۔ ریلویحکام نیڈویژنل انجینئر  کوفوری طورپرمعطل کردیا ۔