بھارتی کوریوگرافر سروج خان کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان

بھارتی کوریوگرافر سروج خان کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان
سورس: file photo

ممبئی : بھارت کی آنجہانی کوریوگرافر سروج خان کی زندگی پر فلم بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ 

بھارت کی معروف کورویو گرافر سروج خان کی پہلی برسی کے موقع پر بالی وڈ میوزک اور پروڈکشن کمپنی 'ٹی سیریز' کے مالک بھوشن کمار نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے سروج خان کے بچوں سے ان کی زندگی پر فلم بنانے کی اجازت لے لی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ فلم میں مرکزی کردار مادھوری ڈکشت کریں گی، اس کے علاوہ دیپیکا پڈوکون، روینہ ٹنڈن یا کرینہ کپور بھی سروج خان کے کردار میں نظر آسکتی ہیں۔

خیال رہے سروج خان نے بالی وڈ میں کئی مقبول ترین گانوں کے اسٹیپ کوریوگراف کیے جن میں ڈولا رے، چنے کے کھیت میں، دھک دھک کرنے لگا اور چولی کے پیچھے سمیت سینکڑوں گانے شامل ہیں۔ سروج خان کا انتقال گزشتہ برس 3 جولائی کو دل کا دورہ پڑنے کے سبب ہوا تھا۔