حج کے بعد سعودی عرب میں چینی ویکسین سائنو فارم کی منظوری دیے جانے کا امکان

حج کے بعد سعودی عرب میں چینی ویکسین سائنو فارم کی منظوری دیے جانے کا امکان
سورس: file photo

ریاض :سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر بلال اکبر نے امید ظاہر کی ہے کہ رواں سال حج کے بعد سعودی عرب میں چینی ویکسین سائنو فارم کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر بتایا کہ چینی ویکسین کی منظوری کے سلسلے میں پچھلے 2 ماہ سے کوشش کر رہے ہیں اور سعودی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں سعودی حکام کی دو ٹیموں نے بیجنگ جا کر سائنو فام اور سائنو ویک کی مینوفیکچرنگ سہولتوں کا جائزہ لیا، اب ٹیمیں خلیجی ممالک میں چینی ویکسین کی مینو فیکیچرنگ اور سپلائی کا جائزہ لیں گی۔

انہوں نے کہا کہ میری ذاتی رائے یہ ہے کہ حج کے فوری بعد چینی ویکسین کی منظوری کا اعلان کر دیا جائے گا۔

بلال اکبر نے بتایا کہ 7 جولائی کو سعودی وفد پاکستان جا رہا ہے جو وزارت خارجہ کے حکام سے ملاقاتیں کرے گا، امید ہے اس دورے میں اس حوالے سے کوئی وضاحت سامنے آجائے گی۔