کراچی میں فائرنگ سے مطلوب دہشتگرد مارا گیا

کراچی میں فائرنگ سے مطلوب دہشتگرد مارا گیا
سورس: file photo

کراچی : لیاری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالعدم تنظیم  سے تعلق رکھنے والا دہشتگرد مارا گیا ۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ سے مرنے والا انتہائی مطلوب دہشت گرد نصیرعرف ویش ہے۔

ذرائع کے مطابق نصیر ویش  40 سے زائد مقدمات میں نامزد ہے  نصیر عرف ویش کو لیاری دبئی چوک کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کیا۔

دوسری جانب کراچی میں تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں  اضافہ ہوگیا ہے، اور گزشتہ روز مختلف واقعات میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔