بھارتی اہلکاروں نے بھی بگرام ایئر بیس خالی کر دیا

بھارتی اہلکاروں نے بھی بگرام ایئر بیس خالی کر دیا
کیپشن: بھارتی اہلکاروں نے بھی بگرام ایئر بیس خالی کر دیا
سورس: فائل فوٹو

کابل: بگرام ایئر بیس سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد بھارتی اہلکاروں نے بھی فوری طور پر اپنے ملک روانہ ہو رہے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں بگرام ایئر بیس سے امریکی فوجیوں کے جاتے ہی بھارتی اہلکاروں نے بھی فضائی اڈہ جلد از جلد چھوڑنے میں عافیت جانی اور ان اہلکاروں کو لینے بھارت سے کارگو جہاز C17 افغانستان پہنچا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارتی طیارہ تین پروازوں کے ذریعے سیکڑوں اہلکاروں کو لے کر واپس ہندوستان پہنچا۔ کارگو طیارے میں کوئی سامان نہیں تھا تاہم بھارت کی خفیہ ایجنسی را کے اہلکار موجود تھے جو افغانستان میں کئی عرصے سے خفیہ طو پر تعینات تھے۔

امریکی فوج کے انخلا کے بعد بھارت بھی افغانستان سے جلد از جلد فرار ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس لیے را کے ایجنٹوں کو فوری طور پر افغانستان سے نکالنے کے انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ افغانستان کی اندرونی کشیدگی میں اپنے شرمناک کردار کو بے نقاب ہونے سے بچا سکے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل ہی امریکی فوج نے افغانستان میں اپنے سب سے بڑے فضائی اڈے ’’بگرام ایئر بیس‘‘ کو خالی کرکے افغان حکومت کے حوالے کردیا تھا۔