عمران خان کے جانے کے دن قریب آگئے ہیں : مولانا فضل الرحمن

عمران خان کے جانے کے دن قریب آگئے ہیں : مولانا فضل الرحمن
سورس: فائل فوٹو

سوات: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت ناجائز ہے اس کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔ عمران خان پاکستان کی سیاست کا غیر ضروری حصہ ہیں۔ عمران خان کے جانے کے دن قریب آگئے ہیں۔ 

سوات میں پی ڈیم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ  عمران خان جیسی حکومتیں غلام قوموں پر حکومتیں کرتی ہیں۔ عمران خان کی حکومت بنانے سے پہلے بھی کوئی اہمیت نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے سیاسی جدوجہد کا آغاز پھر کردیا ہے ۔ آج دوبارہ کامیاب جلسے کا انعقاد کرکےدوبارہ سے اپنی تحریک شروع کی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تم چلے ہوئے کارتوس ہو اور چلا ہوا کارتوس دوبارہ بندوق میں نہیں لیا جاتا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے جانے کے دن قریب آگئے ہیں۔پرویز مشرف کا سب سے بڑا ایجنٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ امریکہ کا نمائندہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ریفرنڈم میں پرویز مشرف کا ساتھ دیا تھا۔ انہوں نے سی پیک کو عظیم منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آزاد لوگوں پرایسی غلامی مسلط نہیں کی جا سکتی ہے۔