لاہور، زیادتی کا الزام لگانے والی برطانیہ پلٹ خاتون مقدمہ باز نکلی

لاہور، زیادتی کا الزام لگانے والی برطانیہ پلٹ خاتون مقدمہ باز نکلی
کیپشن: لاہور، زیادتی کا الزام لگانے والی برطانیہ پلٹ خاتون مقدمہ باز نکلی
سورس: فائل فوٹو

لاہور: مبینہ زیادتی کا شکار ہونے والی برطانیہ پلٹ خاتون پیشہ ور مقدمہ باز نکلی اور جعلی شناختی کارڈ استعمال کرتی رہی۔ 

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال کے مطابق ملزمہ ولیحہ عرفات شہریوں کو مقدمات میں پھنسا کر پیسے بٹورتی تھی، ہر مقدمے میں نام تبدیل کرتی اورجعلی شناختی کارڈ استعمال کرتی تھی۔ ولیحہ عرفات نے مقدمے میں اپنا نام غلط لکھواکر پولیس کو گمراہ کیا اور ولیحہ عرفات درجن سے زائد مقدمات میں مدعیہ ہے جبکہ وہ شہریوں کو مقدمات میں پھنسا کر پیسے بٹورتی تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مدعیہ مقدمہ نے عدالت میں مقدمہ خارج کرنے کا بیان ریکارڈ کروایا ہے، حقائق کی روشنی میں شہری فیضان کے خلاف مقدمہ خارج کردیا گیا ہے۔

گزشتہ دنوں لڑکی نے الزام عائد کیا تھا کہ فیضان نے اسے کئی بار زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد پولیس نے فیضان کو گرفتارکر کے تفتیش کی تو معلوم ہوا تھا کہ لڑکی نے مقدمہ درج کرانے کیلئے شناختی کارڈ نمبر سمیت کئی کوائف غلط فراہم کیے۔

ایف آئی آر میں درج موبائل نمبر بھی درست نہیں جبکہ لڑکی اپنا میڈیکل بھی نہیں کروانا چاہتی تھی اور ولیس کے مطابق ملزم فیضان کا کہنا تھا کہ اس نے زیادتی نہیں کی دونوں مرضی سے ساتھ رہتے رہے ہیں۔

پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ ولیحہ کئی مقدمات میں ملزمہ اور کچھ میں مدعی ہے جبکہ لڑکی کا برطانیہ سے کوئی تعلق نہیں۔