کشمیر پریمیئر لیگ کا آفیشل گانا ریلیز کر دیا گیا

 کشمیر پریمیئر لیگ کا آفیشل گانا ریلیز کر دیا گیا
کیپشن: کشمیر پریمیئر لیگ کا آفیشل گانا ریلیز کر دیا گیا
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: کشمیر پریمیئر لیگ کا آفیشل گانا ریلیز کر دیا گیا۔ گانے میں سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اور سابق کپتان شاہد خان آفریدی گلوکاروں کے روپ میں جلوہ گر ہوئے ہیں۔

لیگ کے آفیشل گانے کی ویڈیو میں فلم اسٹار شان ندیم، مہوش حیات، عائشہ عمر اور نیلم منیر بھی موجود ہیں جب کہ کشمیر پریمیئر لیگ کا گانا علی گُل پیر نے گایا ہے۔

کشمیر پریمیئر لیگ میں نامور پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ، ساتھ اوورسیز کیٹیگری میں ساؤتھ افریقا کے ہرشل گبز، انگلینڈ کے فل ماسٹرڈ، اویس شاہ، میٹ پرائیر، مونٹی پنیسار اور سری لنکا کے تلکارتنے دلشان بھی کھیلتے دکھائی دیں گے۔

خیال رہے کشمیر پریمیئر لیگ کا آغاز 6 اگست سے ہو رہا ہے جبکہ لیگ کا فائنل 17 اگست کو مظفر آباد میں کھیلا جائے گا۔