وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کیلئے آڈیٹرز کی تقرری، اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
کابینہ کی قانون ساز کمیٹی اجلاس میں لوڈ مینجمنٹ پلان پر کابینہ کو بریفنگ دینے کے علاوہ 29 جون کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ اجلاس کا 5 نکاتی ایجنڈا وفاقی کابینہ کے ممبران کو بھجوا دیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں