اتحاد ائیرویز کے طیارے کی ابوظہبی میں ہنگامی لینڈنگ

اتحاد ائیرویز کے طیارے کی ابوظہبی میں ہنگامی لینڈنگ

ابوظہبی: اتحاد ایئر ویز کی ابوظہبی سے ماسکو کیلئے روانہ ہونے والی پرواز نے روانگی کے ڈیڑھ گھنٹے بعد اپنے ہیڈکوارٹر ابوظہبی میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی۔ 
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق مذکورہ پرواز EY-65 نے پیر کی صبح مقررہ وقت سے 35 منٹ تاخیر سے 4 بج کر 10 منٹ پر روس کے دارالحکومت ماسکو کیلئے پرواز بھری۔ 
رپورٹ کے مطابق اڑان بھرنے کے 50 منٹ بعد طیارہ ایران کی فضائی حدود میں پرواز کر رہا تھا کہ اس میں فنی خرابی پیدا ہو گئی جس پر ایئر ٹریفک کنٹرول نے پائلٹ کو ابوظہبی کی جانب واپس آنے کی ہدایت کی۔ 
مذکورہ طیارہ ابوظہبی واپسی پر دبئی کے قریب پہنچا تھا کہ ریڈار پر ہنگامی صورتحال کے سگنل موصول ہوئے جس پر طیارے کو ممکنہ طور پر ایندھن ضائع کرنے کیلئے فضا میں ہی رکھا گیا۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ دیر طیارے کو فضاءمیں رکھنے کے بعد ابوظہبی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہنگامی طور پر مگر باحفاظت طریقے سے اتار لیا گیا اور کسی طرح کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ 

مصنف کے بارے میں