کورونا کے پھیلاؤ کی شرح میں اضافہ، مزید 2 افراد جان کی بازی ہار گئے

کورونا کے پھیلاؤ کی شرح میں اضافہ، مزید 2 افراد جان کی بازی ہار گئے

اسلام آباد: پاکستان بھر میں عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 2مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.61 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ 
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 14 ہزار632کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 675کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا اور ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.61 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر دوافراد انتقال کر گئے اور 153 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) حکام کے مطابق ملک بھر میں یومیہ رپورٹ ہونے والے کورونا کیسزمیں سب سے زیادہ تعداد سندھ میں سامنے آئی جہاں 508 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ مثبت کیسز کی مجموعی شرح 10.53 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ 
حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 20.61 فیصد ریکارڈ کی گئی اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز کی شرح 3.48 فیصد رہی جبکہ پنجاب سمیت ملک کے دیگر صوبوں میں بھی کورونا مثبت کیسز کی مجموعی شرح میں اضافے کا رحجان دیکھا گیا ہے۔ 
این سی او سی حکام کے مطابق لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.29 فیصد، فیصل آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.52 فیصد، کوئٹہ میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.71 فیصد، مردان میں 2.21 فیصد، اورمیرپور آزاد کشمیرمیں 2.44 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں