کراچی والوں کیلئے بجلی کی قیمت میں 9 روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافہ

کراچی والوں کیلئے بجلی کی قیمت میں 9 روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافہ

اسلام آباد: کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی (کے الیکٹرک) کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 9 روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے چیئرمین توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ 
کے الیکٹرک نے مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 9 روپے66 پیسے اضافے کی درخواست کی تھی جسے منظور کر لیا گیا جبکہ اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کیا جائے گا۔ 
دوران سماعت کے الیکٹرک حکام نے بتایا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ عالمی مارکیٹ میں مہنگا فیول ہے جبکہ ایل این جی کارگوز کے ڈیفالٹ ہونے کے باعث پلانٹ کو گیس بھی کم ملی۔ 
چیئرمین نیپرا نے کے الیکٹرک حکام سے استفسار کیا کہ سستا تیل موجود ہونے کے باوجود استعمال کیوں نہیں کیا گیا؟ یہ ظلم ہے کہ سستا فیول نہ چلایا جائے جس پر کے الیکٹرک حکام نے بتایا کہ سستا فیول دستیاب نہیں تھا۔ 
کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی (کے الیکٹرک) حکام کے مطابق صارفین سے 380 ارب روپے وصول کرنے ہیں جبکہ چیئرمین نیپرا نے کہا کہ کے الیکٹرک کو سستی بجلی لینے کیلئے نیپرا کی ضرورت ہو تو ہم حاضر ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں