عوام کیلئے بڑا ریلیف : پنجاب میں 100 یونٹ تک بجلی مفت فراہم کرنے کا اعلان

عوام کیلئے بڑا ریلیف : پنجاب میں 100 یونٹ تک بجلی مفت فراہم کرنے کا اعلان
سورس: Twitter

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان جس ڈونلڈ لو کو کہتا تھا کہ وہ پاکستان کا دشمن ہے اب اسی سے معافی مانگ رہا ہے۔ قوم نے ریاست مدینہ کے کرداروں کے اصل چہرے دیکھ لیے ہیں۔ پنجاب میں 100 یونٹ تک بجلی مفت فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

لاہور میں نیوز کانفرنس میں حمزہ شہبازنے کہا کہ آج عوام کیلئے ریلیف کا اعلان کرنے آیا ہوں۔ آٹے پر سبسڈی دی ہے۔ پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں دوائیں مفت مل رہی ہیں۔ آج قوم کو حقائق بتاؤں گا ثبوت بھی پیش کروں گا۔ 

حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام سازش کا سن سن کر تنگ آگئے ہیں۔ ریاست مدینہ میں گھڑیوں کی لائن لگ گئی ۔ سیاست نہیں ریاست بچانے آئے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے سلسلے میں 200 ارب روپے آٹے پر سبسڈی، ہسپتالوں میں کینسر سمیت دیگر ادویات کی مفت فراہمی کے بعد پنجاب حکومت تقریباً 90 لاکھ ایسے خاندان جو 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرتے ہیں ان کو مفت بجلی فراہم کرے گی۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ، فارن فنڈنگ اور فرح گوگی کےاربوں کےغبن کاعمران نیازی حساب دیں۔  60کروڑ روپےکا پلاٹ حاصل کرنےکے لیے جعلی کمپنی بنائی گئی، عوام کے سامنے ہرکیس کے حقائق آئیں گے۔گزشتہ حکومت کے اربوں کے اسکینڈل اس وقت سامنے آر ہے  ہیں۔میں نےکمٹمنٹ کی ہےکہ انتقامی کارروائی نہیں ہوگی، ہم ثبوت پہلے پیش کریں گے۔

 انہوں نے کہا کہ عوام تنگ آ چکے ہیں سازش کا بیانیہ سن سن کر،غریب کا جھونپڑا گرادیا اوراپنے بنی گالا محل کو ریگولرائز کرالیا ۔ ریاست مدینہ کا نام لینے والوں کا کردار انتہائی گھناؤنا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں