فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے پولیس کی وردی پہن لی

فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے پولیس کی وردی پہن لی

پشاور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی پولیس کے خیر سگالی سفیر بن گئے ۔خیبرپختونخوا پولیس   نے قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آئی جی پولیس خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری اور دیگر پولیس حکام نے شرکت کی۔

 اس موقع پر تقریب سے خطا ب میں شاہین آفریدی نے کہا کہ کے پی پولیس کے لیے خیرسگالی کا سفیر بننا  میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔میں کے پی پولیس کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ کے پی پولیس کی قربانیاں سب کے سامنے ہیں ۔ 

شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ میرے والد نے پولیس کی نوکری کی اور ایک میرا بھائی بھی پولیس میں ہے اور مجھے پتہ ہے کہ پولیس ملازمین کو کن مسائل سے گذرنا پڑتا ہے اور ان کی زندگی کتنی دشوار ہوتی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں