عمران خان کی مجرمانہ غفلت سے عوام لوڈشیڈنگ کا عذاب بھگت رہے ہیں : وزیر اعظم 

عمران خان کی مجرمانہ غفلت سے عوام لوڈشیڈنگ کا عذاب بھگت رہے ہیں : وزیر اعظم 
سورس: File

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ  پاور ڈویژن نے کابینہ کو ملک میں حالیہ لوڈ شیڈنگ کی صورتحال پر تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ پی ٹی آئی  حکومت کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے 3963 میگاواٹ کے منصوبے جن کو 2020-21 میں مکمل ہونا تھا تعطل کا شکار ہوئے.

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ان منصوبوں کی عدم تکمیل کی وجہ سے عوام کو لوڈشیڈنگ کے عذاب کا سامنا کرنا پڑا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شنگھائی الیکٹرک پاور ( 1320 میگاواٹ)، پنجاب تھرمل IPP (1236)، کروٹ ہائیڈرو پاور منصوبہ (720) انرجی لمیٹڈ (330) اور تھل نووا پاور تھر (330) میگاواٹ بجلی کے وہ منصوبے ہیں جن پر مجرمانہ سست روی دکھائی گئی۔ ہم ان منصوبوں کی ترجیحی بنیادوں پر تکمیل پر فوری عملدرآمد یقینی بنا رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں