لندن میں دہشت گرد حملے میں 6افراد ہلاک، 20زخمی

لندن میں دہشت گرد حملے میں 6افراد ہلاک، 20زخمی

لندن : لندن برج اور بارو مارکیٹ میں دہشت گردی کے واقعات میں6 افراد ہلاک اور کم از کم20 زخمی ہوگئے۔ برطانوی پولیس نے 6افراد کی ہلاکت اور زخمیوں کی تصدیق کردی ہے۔

برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ 2مشتبہ حملہ آوروں کو پولیس نے لندن برج کے قریب ہلاک کردیا ہے۔ لندن کی بارو مارکیٹ کے قریب دھماکوں کی آواز سنائی دیں ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق لندن برج پر تیز رفتار وین نے متعدد راہگیروں کو کچل دیا، واقعے میں کئی افراد ہلاک و زخمی ہوگئے جبکہ بارو مارکیٹ میں بھی چاقو حملے میں ہلاکتوں کی اطلاع ہے۔

لندن برج واقعے کے بعد وزیراعظم ٹریزامے نے سیکورٹی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

لندن پولیس کا کہنا ہے کہ واکس آل واقعے کا لندن برج اور بارو مارکیٹ واقعات سے تعلق نہیں، لندن برج اور بارو مارکیٹ کے واقعات دہشت گردی ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی پولیس نے سوشل میڈیا پر سیکورٹی ایڈوائس جاری کردی ہے۔ برطانوی پولیس نے لندن برج حادثے میں ایک سے زائد افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈرائیور 50میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلا رہا تھا، کئی افراد نے دریا میں چھلانگیں لگادیں، پولیس نے وین کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا، واقعے کے بعد لندن برج کو بند کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل عینی شاہدین کے مطابق واقعے میں5افراد زخمی ہوئے ہیں۔

واقعے کے بعد3 مشتبہ افراد کو چھریوں کے ساتھ دیکھا گیا، پولیس نے 2مشتبہ افراد کو ہلاک کردیا جبکہ لندن برج کے قریب ریلوے اسٹیشن کو بھی بند کردیا گیا۔