برطانیہ میں دہشتگردی کی لہر،پاک بھارت ٹیموں کی سکیورٹی مزید بڑھا دی گئی

برطانیہ میں دہشتگردی کی لہر،پاک بھارت ٹیموں کی سکیورٹی مزید بڑھا دی گئی

برمنگھم:برطانیہ میں دہشتگردی کے واقعات کے بعد پاک بھارت ٹیموں کی سکیورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے اور کھلاڑیوں کے روٹ پر سکیورٹی سخت کردی گئی ہے اور ٹیم مینجمنٹ کو قومی کھلاڑیوں کی مکمل سکیورٹی کی یقین دہانی کرادی گئی ہے۔

سی سی ٹی وی کیمرے سے بنی ویڈیو میں یہ آدمی اس لڑکی کا ہاتھ پکڑ کر لے جارہا ہے، لیکن دراصل یہ کون ہے اور اگلے ہی لمحے اس نے کیا 

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر لندن میں دہشتگردی کے مختلف واقعات کے بعد 7 افراد ہلاک ہوگئے اور اس کے بعد چیمپئنز ٹرافی کو جاری رکھنے پر بھی سوالیہ نشان اٹھنے لگا جبکہ آج ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کیلئے سکیورٹی کو مزید سخت کردیا گیا ہے جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم ڈیڑھ گھنٹہ بعد ہوٹل سے سٹیڈیم روانہ ہوگی۔یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ پاکستان وقت کے مطابق سہ پہراڑھائی بجے برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.