ہمیشہ اپنے باندرا والے فلیٹ میں رہائش پذیر رہوں گا،سلمان خان

ہمیشہ اپنے باندرا والے فلیٹ میں رہائش پذیر رہوں گا،سلمان خان

ممبئی: بالی وڈ اداکار سلمان خان نے کہا کہ وہ ہمیشہ اپنے باندرا کے فلیٹ میں رہائش پذیر رہیں گے۔

اداکار سلمان خان نے اپنی تازہ گفتگو میںکہا کہ اگرچہ وہ بڑا بنگلہ خریدنے کے قابل ہیں اس کے باوجود بھی وہ ہمیشہ اپنے باندرا کے فلیٹ میں رہائش پذیر رہیں گے کیونکہ اس فلیٹ سے ان کی بہت سی بچپن کی یادیں جڑی ہیں،دوسری بڑی وجہ یہ ہے کہ ان کے والدین کا اس فلیٹ سے بہت لگاﺅ ہے اور وہ یہیں رہنا چاہتے ہیں،اداکار نے اپنی نئی فلم ٹیوب لائٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں ان کا کردار منفرد ہے امید کرتے ہیں فلم کامیابی سے ہمکنار ہو گی،فلم کا ٹریلر ریلیز ہو چکا ہے جسے اب تک ان کے سینکڑوں مداح دیکھ اور پسند کر چکے ہیں،فلم 23 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.