روس کا زرقون نامی ہائپر سونک میزائل کا تجربہ

روس کا زرقون نامی ہائپر سونک میزائل کا تجربہ

واشنگٹن:امریکی جریدے واشنگٹن ٹائمز کے مطابق روس نے زرقون نامی ہائپرسونک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ چارہزار چھ سو میل فی گھنٹہ کی رفتار سے فاصلہ طے کرنے والا یہ میزائل کسی بھی میزائل کے دفاعی نظام کو توڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

واشنگٹن ٹائمز کے مطابق زرقون نامی میزائل کا تجربہ روس نے ایک سال پہلے ہی کرلیا تھا۔ آواز کی رفتار سے چھ گنا زیادہ تیز رفتار یہ میزائل اپنے ہدف کی جانب کسی بھی میزائل کے دفاعی نظام کو توڑنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ میزائل کو دو ہزار اٹھارہ اور بیس کے درمیان روسی ہتھیاروں کے بیڑے میں شامل کیا جائیگا۔ دفاعی تجزیہ کار اس کو امریکی میزائل ڈیفنس کے خلاف اہم کامیابی قرار دے رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.