پاکستان بے خوف ہوکر کھیلا تو جیت سکتا ہے:روی شاستری

 پاکستان بے خوف ہوکر کھیلا تو جیت سکتا ہے:روی شاستری

نئی دہلی :سابق بھارتی کرکٹر روی شاستری نے کہا ہے کہ پاکستان بے خوف ہوکر کھیلا تو جیت سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے روی شاستری نے چیمئپنز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی باﺅلنگ اچھی ہے

 اگر پاکستان بے خوف ہوکر کھیلا تو جیت سکتا ہے جبکہ میچ کیلئے بھارتی ٹیم فیورٹ ہے کیونکہ بھارتی ٹیم پاکستان سے زیادہ تجربہ کار ہے۔واضح رہے کہ کچھ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر اڑھائی بجے پاکستان اور بھارت کے مابین اعصاب شکن میچ کھیلا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.