انجلینا جولی آ ج اپنی 42ویں سالگرہ منا رہی ہیں

انجلینا جولی آ ج اپنی 42ویں سالگرہ منا رہی ہیں

نیو یارک: ہالی ووڈ میں بہت سی حسینائیں ہیں جن پر دنیا بھر سے شائقین فریفتہ ہیں لیکن مشہور زمانہ انجلینا جولی کا تو کوئی مقابلہ نہیں ۔انجلینا جولی دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں شمار کی جاتی ہیں اور ہالی ووڈ کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں ان کے چر چے ہیں ۔خوبصورت اداکارہ آج اپنی 42ویں سالگرہ منا رہی ہیں ۔

انجلینا جولی 4جون 1975 کو امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پیدا ہوئیں ۔انجلینا جولی نہ سرف بہترین اداکارہ اور فلم میکر ہیں بلکہ وہ ایک خوبصورت انسان بھی ہین اس بات کا اندازاہ ان کی بچوں سے محبت سے لگایا جا سکتا ہے اس کے ساتھ ہی ساتھ انجلینا جولی اپنے سوشل ورک اور قحط زدہ علاقون کی فلاح و بہبود کے لیے کی جانے والی کوششوں کی وجہ سے بھی کافی شہرت رکھتی ہیں ۔اداکارہ انجلینا جولی اس وقت چھ بچوں کی پرورش کر رہی ہیں اور ان میں سے بیشتر لے پالک ہیں ۔

واضح رہے کہ انجلینا جولی کی اور ان کے شوہر بریڈ پٹ کی طلاق کی خبریں کافی عرصہ گردش میں رہیں اور دونوں کو اس علیحدگی کا کافی دکھ بھی ہوا لیکن انجلینا نے بعد ازاں اپنے بچوں سے بریڈ پٹ کو ملنے کی اجازت دے دی تھی جس پر بریڈ پٹ ان کے شکر گزار ہوئے ۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ انجلینا جولی کی بریڈ پٹ کے ساتھ تسری شادی تھی ان کی پہلی شادی جانی لی ملر کے ساتھ ہوئی جو کہ 1996 سے سن 2000 تک رہی اور اس کے بعد دونوں نے اپنی راہیں الگ کر لیں ۔اس کے بعد سن 2000 ہی میں بلی باب کے ساتھ وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں لیکن یہ شادی صرف تین سال چلی اور 2003 میں دونوں نے دوری اختیار کر لی ۔2003 سے 2014 تک انجلینا نے تنہائی کی زندگی گزاری اور 2014 میں دنیا بھر کی خواتین کے سٹار بریڈ پٹ سے شادی کرلی جو 2016 تک چل سکی اور 2017 میں با قاعدہ طور پر دونوں کی طلاق کی خبر سامنے آگئی ۔

ستاروں کے حوالے سے دیکھا جائے تو انجلینا جولی جوزا یعنی Gemini سے تعلق رکھتی ہیں۔