بھارت نے پاکستان کو جیت 324 کا ہدف دے دیا

بھارت نے پاکستان کو جیت 324 کا ہدف دے دیا

برمنگھم:آئی سی چیمپیئنز ٹرافی کا ہائی وولٹیج میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری ہے جہاں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے320 رنز کا ہدف دیا ہے ۔بارش کے باعث میچ کو 48 اوورز تک محدود کرنا پڑا ۔

برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں بارش نے 2 بار مداخلت کی جس کے سبب میچ 48 اوورز تک محدود کردیا گیا جب کہ بھارت نے مقررہ اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر 319 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے روہت شرما اور شیکر دھون نے ٹیم کو 136 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، شیکر 68 رنز بنا کر شاداب خان کا شکار بنے جس کے بعد ویرات کوہلی نے روہت کا ساتھ دیا اور دونوں کے درمیان 56 رنز کی شراکت قائم ہوئی، روہت 9 رنز کی کمی سے اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے اور 91 رنز پر رن آؤٹ ہوگئے۔ تیسری وکٹ کے لیے ویرات کوہلی کے ساتھ یووراج سنگھ کے ساتھ ملکر 93 رنز کی شراکت قائم کی اس دوران دونوں کھلاڑیوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں جب کہ یووراج 32 گیندوں پر 53 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ ہارڈک پانڈیا نے آخری اوور میں عماد وسیم کو 3 گیندوں پر لگاتار 3 چھکے لگائے جب کہ ویرات کوہلی 81 رنز پر ناقابل شکست رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے اور حسن علی نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔اس کے علاوہ پاکستان کا کوئی باؤلر بھارت کے بلے بازوں کو قابو میں نہ کر سکا۔

پاکستان پیس بیٹری کی جان سمجھے جانے والے دو فاسٹ باؤلر وہاب ریاض اور محمد عامر انجری کے باعث اپنے کوٹے کو اوورز بھی مکمل نہ کر سکے اور انہیں گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں