میگا ایونٹ میں وہاب ریاض انجری کا شکار ہو گئے

میگا ایونٹ میں وہاب ریاض انجری کا شکار ہو گئے

برمنگھم :پاکستان اور بھارت کے درمیان آج کھیلے جانیوالے میچ کے دوران پاکستان میچ تو ہارا ساتھ ہی اسے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کی انجری کا سامنا کرنا پڑا۔فاسٹ باؤلر چیمپیئنز ٹرافی کے مہنگے ترین باؤلر بھی ثابت ہوئے۔  روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ میں وہاب ریاض نے 8.4 اوورز میں 10.03 کی اوسط سے 87 رنز دیئے جو میگا ایونٹ میں 5 یا اس سے زیادہ اوورز کروانے والے کسی بھی بولر کی جانب سے دیئے گئے سب سے زیادہ رنز ہیں۔

وہاب ریاض میچ کے دوران مکمل طور پر فٹ بھی نظر نہیں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہاب ریاض کہ ٹیم میں زبردستی کھیلایا گیا۔

انڈیا نے پاکستان کو عبرتناک شکست سے دوچار کر دیا ۔ پاکستان کو 124 رنز سے شکست دیدی ۔ انڈیا نے پہلے کھیلتے ہوئے 324 رنز کا ہدف دیا جواب میں پاکستانی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی ۔ اظہر علی کے علاوہ کوئی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا ۔

پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد اور اظہر علی نے اننگز کا آغاز کیا، احمد شہزاد انتہائی سست روی سے بیٹنگ کرتے رہے اور 22 گیندوں پر صرف 12 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے جس کے بعد بابر اعظم بیٹنگ کیلیے آئے اور وہ بھی صرف 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ محمد حفیط نے اظہر کے ساتھ تیسری کے لیے 30 رنز جوڑے مگر اظہر علی بھی 65 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے۔ شعیب ملک اچھی فارم میں دکھائی دیے اور کریز پر آتے ساتھ ہی 3 باؤنڈریاں لگائیں لیکن وہ 15 رنز پر رن آؤٹ ہوگئے۔ محمد حفیظ نے بھی سست بیٹنگ کی روایت برقرار رکھتے ہوئے 43 گیندوں پر 33 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ عماد وسیم نے کھاتہ کھولنے کی بھی زحمت نہ کی اور پہلی ہی گیند پر پویلین واپس لوٹ گئے.کپتان سرفراز احمد بھی شائقین کی امیدوں پر پورا نہ اترے اور اس بار وہ دھوکا دے گئے، سرفراز کی اننگز 15 رنز تک ہی محدود رہی بعد میں محمد عامر اور شاداب خان نے کچھ مزاحمت کی لیکن عامر 9 رنز پر آؤٹ ہوگئے اور شاداب 14 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ حسن علی پہلی ہی گیند پر پویلین واپس لوٹ گئے جب کہ وہاب ریاض ان فٹ ہونے کی وجہ سے بیٹنگ کے لیے نہیں آئے۔

یوں بھارت نے پاکستان کو عبرتناک شکست سے دوچار کر دیا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں