'مریم نواز سے ملنے اور شہباز شریف سے پیسے لینے میں کوئی حقیقت نہیں'

'مریم نواز سے ملنے اور شہباز شریف سے پیسے لینے میں کوئی حقیقت نہیں'
جو ای میل نہ چلا سکے اور نگران وزیر اعلی کا نام نہ دے سکے وہ ملک کیا چلائے گا۔۔۔فائل فوٹو

لندن: ریحام خان نے شہباز شریف سے پیسے لینے اور مریم نواز سے ملنے کی خبروں کی تردید کر دی۔ انہوں نے کہا جو ای میل نہ چلا سکے اور نگران وزیر اعلی کا نام نہ دے سکے وہ ملک کیا چلائے گا۔


عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری کتاب سے انہیں کیا مسئلہ ہے؟۔ میں جب مناسب سمجھوں گی اپنی کتاب لے آؤں گی اور میں کسی کے کاندھوں پر رکھ کر بندوق چلانا پسند نہیں کرتی جبکہ مجھے اظہر جاوید کو استعمال کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ کتاب میں نے اپنے ہاتھ سے لکھی ہے۔

 مزید پڑھیں: ڈاکٹر عامر لیاقت پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر عمران خان سے مایوس ہو گئے

یاد رہے گزشتہ ہفتے عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے عام انتخابات سے قبل اپنی کتاب لانے کا فیصلہ کیا تھا جس پر انہیں پی ٹی آئی کے حامیوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ معروف اداکار حمزہ علی عباسی بھی پیچھے نہیں رہے اور انہوں نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ریحام خان کو خوب برا بھلا کہا تھا۔

 ریحام علی خان نے جواباً کہا کہ حمزہ علی عباسی نے کتاب شائع ہونے سے پہلے ہی اس کا مسودہ کیسے پڑھ لیا۔ یقینا انہوں نے یا تو کوئی فراڈ کیا یا پھر چوری کی ۔ ریحام خان نے حمزہ علی عباسی پر دھمکیاں دینے کا الزام بھی لگایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا جی ڈی اے کا حصہ بننے کا اعلان

 انہوں نے کہا کہ حمزہ عباسی مجھے اگست 2017 سے دھمکی آمیز ای میلز کررہا ہے اور بدمعاش لوگ مجھے خاموش کرانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ریحام خان نے حمزہ علی عباسی کی ایک ای میل کا اسکرین شاٹ بھی ٹوئٹ کیا جس میں وہ مبینہ طور پر ریحام خان کو پی ٹی آئی کے خلاف کسی بھی اقدام سے باز رہنے کے لیے متنبہ کررہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں