تیونس کے جنوبی ساحل کے قریب کشتی الٹنے سے 35 مہاجرین جاں بحق، 68 کو بچا لیا گیا

تیونس کے جنوبی ساحل کے قریب کشتی الٹنے سے 35 مہاجرین جاں بحق، 68 کو بچا لیا گیا
کیپشن: تصویر بشکریہ رائٹڑز

تیونسیا :غیر قانونی تارکین وطن کی تیونس کے جنوبی ساحل کے قریب سمندر میں کشتی الٹنے سے 35 مہاجرین جاں بحق ہو گئے جبکہ 68 کو بچا لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا
سکیورٹی حکام کے مطابق کشتی میں 180 مہاجرین سوار تھے، ریسکیو اہلکاروں نے 35 تارکین وطن کی لاشوں کو سمندر سے نکال لیا ہے، بچنے والوں میں تیونس اور دیگر 7 ممالک کے شہری شامل ہیں جن میں آئیوری کوسٹ، مالی، مراکش، کیمرون شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر عامر لیاقت پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر عمران خان سے مایوس ہو گئے
تیونس کی وزارت دفاع کے مطابق جنوبی ساحل کے قریب سمندر میں مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے 35 افراد ہلاک ہوئے ہیں، کشتی تیونس کے صفاقس صوبے کے ساحل کے قریب ڈوبی۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں