ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ:بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹ سے شکست دیدی

ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ:بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹ سے شکست دیدی
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

کوالالمپور: ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ میں پہلا میچ جیت کر پاکستانی ٹیم دوسرا ہار گئی ۔

یہ بھی پڑھیں:نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا

تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری ویمنز ایشیا کپ میں گزشتہ روز تھائی لینڈ سے فتح حاصل کرنے کے بعد گرلز ان گرین دوسرے امتحان میں سرخرو نہ ہوسکی اور بنگلہ دیش کے ہاتھوں 7 وکٹ کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

5da98e94fd140264089bd05e60495ac9

یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر عامر لیاقت پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر عمران خان سے مایوس ہو گئے
پاکستانی خواتین پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 95 رنز بنا سکیں۔جویریہ خان 18 ، ندا ڈار 17 رنز کیساتھ ٹاپ سکورر تھیں ۔آسان ہدف بنگلہ دیش کی خواتین نے باآسانی 3 وکٹ پر 18 ویں اوور میں حاصل کر لیا ،شمیمہ سلطانہ نے 31 ،عائشہ رحمان نے 5 ،فرجانہ حق نے 2 سکور بنائے جبکہ نگار سلطانہ31 اور فہمیدہ خاتون 23 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا جی ڈی اے کا حصہ بننے کا اعلان

خیال رہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان ویمن ٹیم پہلے میچ میں تھائی لینڈ کو شکست دے چکی ہے جبکہ بھارت اور سری لنکا نے بھی اپنے اپنے میچ جیت کر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا تھا۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں