مریم نواز ریحام سے ملاقات کا سوال گول کر گئیں

مریم نواز ریحام سے ملاقات کا سوال گول کر گئیں
کیپشن: صحافی کے سوال پر مریم نواز نے تردید کی نہ تصدیق بلکہ جواب دیا کہ اس سوال کو چھوڑیں۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: مریم نواز نے ریحام خان سے ملاقات کرنے یا نہ کرنے کے سوال پر کوئی جواب نہیں دیا اور صحافی کی جانب سے کئے گئے سوال کو گول کر گئیں۔

احتساب عدالت میں العزیزیہ ریفرنس کیس کی سماعت کے موقع پر جب مریم نواز عدالت سے باہر آئیں تو ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا ریحام خان سے کبھی آپ کا رابطہ ہوا ہے؟۔

مزید پڑھیں: عمران کیخلاف بولنے کیلئے 10 کروڑ کی پیشکش ہوئی تھی، سلمان احمد

صحافی کے سوال پر مریم نواز نے تردید کی نہ تصدیق بلکہ جواب دیا کہ اس سوال کو چھوڑیں جس کے بعد وہ خاموشی سے گاڑی میں بیٹھیں اور چلتی بنیں ۔

صحافی کی جانب سے یہ سوال تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری کے اس بیان کے بعد کیا گیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ریحام خان کب، کہاں، کس سے اور کس کے ذریعے ملیں ساری کہانی سامنے آ گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ریحام خان کی ملاقاتوں کے سارے ثبوت مل گئے ہیں۔ ریحام خان نے مریم نواز سے ملاقات کی جس کا اہتمام احسن اقبال نے کرایا۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے پنجاب سے قومی اسمبلی کی 85 نشستوں کے لئے امیدوار فائنل کر لئے

انہوں نے کہا کہ ریحام خان کی مریم نواز سے ملاقات کے ناقابل تردید شواہد نے ساری سازش کا پول کھول دیا کہ کتاب کی تصنیف و اشاعت کا سارا تماشا حقیقی اپوزیشن کو گرانے کیلئے رچایا گیا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں