ملک بھر میں کاغذات نامزدگی کا اجرا شروع

ملک بھر میں کاغذات نامزدگی کا اجرا شروع
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد: ملک بھر کے ریٹرننگ افسران نے کاغذات نامزدگی کا اجرا شروع کردیا، کاغذات نامزدگی 8 جون تک حاصل اور جمع کرائے جائیں گے، قومی اسمبلی کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی سیکیورٹی فیس 30 ہزار اور صوبائی اسمبلی کے لئے 20 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

پیر کو ملک بھر کے ریٹرننگ افسران نے کاغذات نامزدگی کا اجرا شروع کردیا، کاغذات نامزدگی 8 جون تک حاصل اور جمع کرائے جائیں گے جوصبح 8 بجے سے دن 4 بجے تک حاصل کیے جاسکیں گے۔ کاغذات نامزدگی اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں دستیاب ہیں جس کی فیس 100 روپے ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان میں حقانی نیٹ ورک سمیت کسی تنظیم کا منظم ڈھانچہ نہیں، آصف غفور
 الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی سیکیورٹی فیس 30 ہزار روپے رکھی گئی ہے جب کہ صوبائی اسمبلی کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی سیکیورٹی فیس 20 ہزار روپے رکھی گئی۔ ایک چوتھائی سے کم ووٹ حاصل کرنے کی صورت میں فیس ضبط کرلی جائے گی۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے پنجاب سے قومی اسمبلی کی 85 نشستوں کے لئے امیدوار فائنل کر لئے
 
 

  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں