پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والی سوارا بھاسکر کا ایک اور پیغام سامنے آگیا

پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والی سوارا بھاسکر کا ایک اور پیغام سامنے آگیا
کیپشن: فوٹو: فائل

ممبئی : حال ہی میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کی فلم ”ویرے دی ویڈنگ“ میں اہم کردار نبھانے والی اداکارہ سوارا بھاسکر نے پاکستان کے خلاف زہر اگلا تو پاکستانی آرٹسٹ نے بھی سوارا بھاسکر کو آئینہ دکھا کر ان کی ماضی میں پاکستان سے متعلق کی گئی گفتگو یاد دلادی۔

تفصیلات کے مطابق ایک پروگرام کے دوران جب بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر سے پوچھا گیا کہ پاکستان میں آپ کی فلم پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، اس سے متعلق آپ کی کیا رائے ہے؟ تو سوارا بھاسکر نے دیگر متعصب بھارتیوں کی طرح پاکستان کو ایک ’ ناکام ریاست‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کو اتنی اہمیت کیوں دیں؟ پاکستان ایک ناکام ریاست ہے جہاں تمام بری چیزیں ہوتی ہیں۔

ac0cb27f1a82b093d7274598b5c4c33d



سوارا بھاسکر کے اس بیان کے بعد پاکستانی اداکارہ عروہ حسین نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر سوارا بھاسکر کی پاکستان کے دورے کے دوران بنائی گئی ایک ویڈیو شئیر کی جس میں اداکارہ سوارا بھاسکر نے پاکستانی پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے پاکستان اور یہاں کے رہنے والے لوگوں کی تعریفوں کے پل باندھے تھے اور کہا تھا کہ میں دنیا کے بہت سارے ممالک میں گئی ہوں لیکن وہ سارے ملک لاہور کے آگے بے کار ہیں۔

e25b7c576ee051323971b647b96a7293


عروہ حسین کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ آپ نے ہی پاکستان کو دنیا کا بہتر ملک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں آج تک جہاں جہاں گئی پاکستان ان میں سب سے بہتر ہے، یہاں کے لوگ بہترین مہمان نواز اور بڑے دل والے ہوتے ہیں۔

60203cf65c382bc73d3b5719fad52fdd



عروہ حسین نے بھارتی اداکارہ کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ آپ اس ملک سے تعلق رکھتی ہیں جس نے اپنی ہی فلم ’پدماوت‘ پر پابندی عائد کردی تھی۔ آپ عورتوں کے حقوق کی بات کرتی ہیں؟ آج کے بعد عورتوں کے حقوق کی بات مت کیجیے گا۔

902b08928ac1c0764381353951d4bb31



عروہ حسین نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ آپ کے اپنے بیانات میں تضاد ہے۔پاکستان ناکام ریاست نہیں ہے لیکن آپ لازماً ایک کمزور اور ناکام انسان ہیں۔



اس کے بعد  سوارا بھاسکر کو ان کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا لیکن سوارا بھاسکر نے اپنے اوپر ہونے والی تنقید پر برا ماننے کی بجائے اس کو کھلے دل سے تسلیم کیا، مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سوارا بھاسکر نے ایک تصویر شئیر کی جس میں انسٹاگرام پر موجود ایک پاکستانی پیج کا اسکرین شاٹ تھا۔

db8d634251bad626fcc018057b43895a



بھارت کے ایک شہری نے سوارا بھاسکر کے انسٹاگرام اکاونٹ سے پوسٹ کی گئی ایک تصویر کمنٹ کیا اور کہا کہ اس پوسٹ پر موجود تمام پاکستانی بھائیوں کو میں بتانا چاہتا ہوں کہ یہ ہمیں بھی نہیں پسند۔ بھارتی شہری کے اس کمنٹ کا اسکرین شاٹ فرنٹ پیج پی کے نام کے اکاونٹ سے شئیر کیا گیا ، ساتھ ہی لکھا تھا کہ دونوں ممالک میں اب بھی کچھ ایسے لوگ موجود ہیں جو پاکستان اور بھارت کی دوستی کو فروغ دینا چاہتے ہیں، بی گریڈ اداکارہ سوارا بھاسکر کو پہلی مرتبہ بڑے بجٹ کی فلم ملی جس پر اس نے پاکستان کے خلاف بولنا شروع کر دیا۔اور اسی وجہ سے اس کے اپنے ملک سے بھی اسے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس اسکرین شاٹ کو پوسٹ کرتے ہوئے سوارا بھاسکر نے لکھا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ پاک بھارت امن افق پر ہے۔

ca96acab45b0c3471af2088570f6e2e5



ایک اور ٹویٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ دشمن کا دشمن دوست ہوتا ہے۔اگر میرا بیان پاکستان اور بھارت میں دووستی کی وجہ بن رہا ہے تو مجھے دشمن بننا بھی قبول ہے۔ انہوں نے اپنے مداحوں کو امن اور محبت کا پیغام بھی دیا۔