ن لیگ کے مقابلے میں کوئی سیاسی جماعت نظر نہیں آ رہی:مریم نواز شریف

ن لیگ کے مقابلے میں کوئی سیاسی جماعت نظر نہیں آ رہی:مریم نواز شریف
کیپشن: image by facebook

 اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف ہر ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں ، ن لیگ کے مقابلے میں کوئی سیاسی جماعت نظر نہیں آ رہی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اسلام آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کے مقابلے میں کوئی سیاسی جماعت نظر نہیں رہی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف ہر ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں ،دھمکیاں دی جار ہی ہیں لیکن ہم ڈرنے والے نہیں ،  الیکشن میں صرف ن لیگ اور شیر ہی نظر آئے گا۔