آئندہ انتخابات میں دھاندلی سے متعلق نواز شریف کا الٹی میٹم

آئندہ انتخابات میں دھاندلی سے متعلق نواز شریف کا الٹی میٹم
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد: نواز شریف نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی دم توڑ رہی تھی جب مجھے عمر بھر کے لیے نااہل کر دیا گیا۔ کیا میں نے کوئی کرپشن کی تھی؟ کیا میں نے پاکستان کے خزانے میں خوردبرد کی؟

اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ ایک اقامے پر وزیراعظم ہاؤس سے نکال دیا گیا، یہ پاکستان پر ظلم ہے، کیا یہ فیصلے منظور ہیں، اس فیصلے کو واپس ہونا چاہیے یا نہیں؟25 جولائی کو قوم کا امتحان آرہا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سعودی عرب، غیر قانونی تارکین کے خلاف کریک ڈاﺅن
 

انہوں نے مزید کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا مطلب ہی یہ ہے کہ گو عمران گو، لاڈلے خان نے ہمیں کام کرنے نہیں دیا، اگر ہمیں کام کرنے دیا جاتا تو سو گنا زیادہ کام کرتا۔ جھوٹے خان بتائیں خیبرپختونخوا میں کیا کیا؟ میں جو کہتا ہوں وہ کرکے دکھاتا ہوں، 10 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی، آج غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پھر شروع ہوگئی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے شاہ محمود قریشی کو لاہور سے میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا
   

نواز شریف نے کہا کہ عوام کے ووٹ کی پرچی پھاڑنے والے کو عوام آئندہ مثالی سزا دے گی، ملک کی ٹانگیں کھینچنے والے اپنے انجام تک پہنچیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی میڈیا 25جولائی کو ہونے والے انتخابات میں پری پول دھاندلی کی رپورٹ دے رہا ہے۔ عالمی میڈیا انتخابات کے حوالے سے سنگین سوالات اٹھا رہا ہے اسلیے عوام کو چاہئے کہ دھاندلی کرنے والوں کے سامنے کھڑے ہو جائیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں