نگراں کابینہ کیلئے7 نام فائنل ، سینیٹر عبدالرزاق کو اہم عہدہ ملنے کا امکان

نگراں کابینہ کیلئے7 نام فائنل ، سینیٹر عبدالرزاق کو اہم عہدہ ملنے کا امکان
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد: نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے نگران کابینہ کیلئے7 ناموں کو فائنل کر لیا۔

ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم کی جانب سے نگراں کابینہ کے لیے فائنل کیے گئے ناموں میں سابق سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی، سابق سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی، سعدیہ خان ، سردارتنویر الیاس، بیرسٹر تیمور ملک، سینیٹر عبدالرزاق آفریدی اوربیلا رضا جمیل شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے سینیٹرعبدالرزاق آفریدی کو نگراں وزیرداخلہ لگایا جائے گا۔

دریں اثنا نگران وزیراعظم کیلئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے درمیان ملاقات بے نتیجہ ختم، نگراں وزیراعظم کی دوڑ میں حکومت کے تجویز کردہ 3 ناموں میں جسٹس (ر) ناصر الملک، جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی اور ڈاکٹر شمشاد اختر شامل، ملیحہ لودھی باہر ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم کے انتخاب کےلیے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے درمیان ہونے والی ملاقات بے نتیجہ ختم ہوگئی۔وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات وزیراعظم آفس اسلام آباد میں ہوئی، جس کے دوران نگراں وزیراعظم کے ناموں پر غور کیا۔

گیا، تاہم کسی نام پر اتفاق رائے نہ ہوسکا۔ملاقات کے بعد خورشید شاہ وزیراعظم ہاؤس سے روانہ ہوگئے۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم کے نام کے انتخاب کے لیے کل یا پرسوں وزیراعظم سے دوبارہ ملاقات ہو گی۔

ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم کے لیے حکومت کے تجویز کردہ 3 ناموں میں جسٹس (ر) ناصر الملک، جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی اور ڈاکٹر شمشاد اختر شامل ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی طرف سے ذکاء اشرف اور جلیل عباس جیلانی کے نام سامنے آئے، تاہم تحریک انصاف نے ذکاء اشرف کا نام مسترد کردیا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بھی جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی کا نام تجویز کیا ہے، پی ٹی آئی کی جانب سے اسٹیٹ بینک کے سابق گورنر ڈاکٹر عشرت حسین اور معروف صنعت کار عبدالرزاق داؤد کے نام بھی سامنے آچکے ہیں تاہم امریکا میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نگراں وزیر اعظم کی دوڑ سے باہر ہو گئیں ۔

حکومت اور اپوزیشن کے تجویز کردہ ناموں میں ان کا نام شامل نہیں ہے۔اس سے قبل 18 مئی کو بھی وزیراعظم کےچیمبر میں ہونے والی ملاقات کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان نگراں وزیراعظم کے نام پر مشاورت کی گئی تھی جس کے بعد خورشید شاہ نے بتایا تھا کہ منگل (22 مئی) کو ایک اور ملاقات کے بعد نگراں وزیراعظم کے نام کا اعلان کردیا جائے گا۔