ریحام خان نے اپنی کتاب میں نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ریحام خان نے اپنی کتاب میں نیا پنڈورا باکس کھول دیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

لندن: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں نیا پنڈورا باکس کھول دیا، کتاب میں عمران خان کے دوست زلفی بخاری، کرکٹر وسیم اکرم، تحریک انصاف کی انٹرنیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر انیلہ خواجہ پر بھی الزامات لگائے ہیں جبکہ انہوں نے اپنی شادی میں خرابی کا ذمہ دار سابق شوہر اعجاز رحمان کو قرار دے دیا۔ چاروں کی جانب سے ریحام خان کو قانونی نوٹس بجھوا دیا گیا اور 14 جون تک جواب طلب کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ریحام خان کی کتاب میں نئے انکشافات سامنے آگئے۔ انہوں نے اپنی کتاب میں زلفی بخاری، وسیم اکرم، انیلہ خواجہ اور اعجاز رحمان پر بھی الزامات لگائے، کتاب کے صفحہ 402 اور 572 پر وسیم اکرم کی مرحومہ بیوی سے متعلق انتہائی گھناﺅنے الزامات لگائے۔ اپنی پہلی شادی کی تباہی کا ذمہ دار اعجاز رحمان کو قرار دے یا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ریحام خان، حمزہ علی عباسی نے ایک دوسرے کو لیگل نوٹس بھجوا دیئے


 صفحہ 417،243 اور 458 پر انیلہ خواجہ پر عمران خان کے ساتھ تعلقات کا الزام لگایا گیا۔ کتاب میں انیلہ خواجہ کو عمران خان کی چیف آف حرم قرار دیا گیا۔ کتاب کے صفحہ 402 اور 572 پر وسیم اکرم کی مرحومہ بیوی سے متعلق انتہائی گھناﺅنے الزامات لگائے گئے۔ زلفی بخاری پر لندن کی ایک خاتون کا اسقاط حمل گرانے کا الزام لگایا گیا۔ وسیم اکرم، انیلہ خواجہ، زلفی بخاری اور اعجاز رحمان کی جانب سے ریحام کو قانونی نوٹس بجھوایا گیا اور 14 جون تک جواب طلب کر لیا گیا۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے شاہ محمود قریشی کو لاہور سے میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا
 


 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں