قطر روس سے ایس 400 فضائی دفاعی میزائل نظام خریدنے سے باز رہے: سعودی عرب

قطر روس سے ایس 400 فضائی دفاعی میزائل نظام خریدنے سے باز رہے: سعودی عرب
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

 ریاض: سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان نے قطر کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر قطر نے روس سے ایس 400 فضائی دفاعی میزائل نظام خریدا تو سعودی عرب قطر کے خلاف فوجی کارروائی کر سکتا ہے۔

شاہ سلمان نے قطر کو خبردار کرتے ہوئے کیا ہے کہ اگر قطر نے روس سے ایس 400 فضائی دفاعی میزائل نظام خریدا تو سعودی عرب قطر کے خلاف فوجی کارروائی کر سکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شاہ سلمان نے فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کے نام ایک خط ارسال کیا جس میں انہوں نے روس اور قطر کے مابین جدید ترین دفاعی نظام کے حصول کے لیے جاری مذاکرات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ فرانسیسی صدر کے نام لکھے گئے خط میں شاہ سلمان نے فرانس سے قطر پر دباو ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ریحام خان نے اپنی کتاب میں نیا پنڈورا باکس کھول دیا
   

ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں قطر کی جانب سے زمین سے فضا میں مار کرنے والے ایس 400 میزائل دفاعی نظام کے حصول کی کوششوں پر سخت تشویش ہے جو خطے میں سعودی عرب کے لیے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اس دفاعی نظام کے حصول کو روکنے کے لیے کوئی بھی قدم اٹھا سکتا ہے۔ جس میں فوجی کارروائی کا پہلو بھی شامل ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: چوہدری نثار عام انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ مانگیں یا نہ مانگیں انہیں ٹکٹ ضرور ملے گا: شہباز شریف
  

مزے کی بات یہ ہے کہ سعودی عرب خود بھی روس سے ایس 400 میزائل خرید رہا ہے لیکن وہ قطر کو اس سودے سے روکنے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں