ریحام خان کی کتاب پہلے 5ہزار مگر اب 25ہزار میں بکے گی، حنیف عباسی کا دعویٰ

ریحام خان کی کتاب پہلے 5ہزار مگر اب 25ہزار میں بکے گی، حنیف عباسی کا دعویٰ
کیپشن: فوٹو: فائل

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ریحام خان کی کتاب 25ہزارمیں بکے گی جتنی اسے میڈیا میں توجہ مل رہی ہے ، ہم سیاسی آدمی ہیں اور میں نے پیش گوئی کی تھی کہ ریحام خان کتاب لکھ سکتی ہیں۔

ایک انٹرویو میں حنیف عباسی نے کہا کہ مجھے ریحام خان کی کتاب کے بارے میں کچھ معلوم نہیں تھا کہ کب انہوں نے کتاب لکھنی تھی۔میں سیاسی آدمی ہوں۔ ریحام کے ساتھ ظلم ہوا تھا اور وہ کتاب لکھنا چاہتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ریحام خان نے اپنی کتاب میں نیا پنڈورا باکس کھول دیا

انہوں نے کہا کہ ایک باعزت عورت پر رمضان میں گندگی اچھالی جارہی ہے۔ ریحام خان کی کتاب جو پہلے 5ہزار میں بکنی تھی اب 25ہزار میں بکے گی۔میں نے صرف پیش گوئی کی تھی کہ ریحام خان کتاب لکھ سکتی ہیں اور صحافی کتابیں لکھتے رہتے ہیں اور میں نے ایسے ہی کہا تھا کہ ریحام کتاب لکھ سکتی ہیں اورکتاب نے 2018کے انتخابات سے قبل ہی آنا تھا۔ؔ

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں