ریحام خان کی کتاب نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا

ریحام خان کی کتاب نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا
کیپشن: image by neo tv

اسلام آباد:ریحام خان کی کتاب نے سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا کر دیا ، مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کارکنان میں لفظی جنگ عروج اختیار کر گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا ہے ، فیس بک ہو یا ٹوئیٹر مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان لفظی جنگ شدت اختیار کر گئی ہے۔

ٹوئیٹر صارفین نے بھی ریحام خان کی نئی کتاب پر کھل کر بیان بازی کی ہے ، ایک صارف نے قرار دیا کہ ریحام خان کی نئی کتاب کے پیچھے شہباز شریف ہیں جبکہ ایک صارف نے ریحام خان کے ڈانس والی ویڈیو کو اپ لوڈ کر دیا ۔

88aaa620b742c6e2476f683e6101a3ed

 صارف نے لکھا کہ پی ٹی آئی کو سلمان احمد اور حمزہ علی عباسی کا شکر گزار ہونا چاہئے کہ وہ ریحام خان کی کتاب کو کائونٹر کر رہے ہیں۔

26a148dc8c1cc2cc1c9cc34a17fcc5fe

ایک صارف نے ریحام خان کی مختلف اہم شخصیات کے تصاویر کو اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ سب ان کے سپانسر ہیں ۔

b12dc883eef1db69be58e3533630b73d

ٹوئیٹر صارفین کی اکثریت نے ریحام خان کی عمران خان کے متعلق کتاب کو تنقید کا نشانہ بنایا ، تسنیم احمد نے لکھا کہ

634877213dba5d940ad43cebeb4a55e4

یہ بھی پڑھیئے:ریحام خان نے اپنی کتاب میں نیا پنڈورا باکس کھول دیا

سعاد خضر نے لکھا کہ عام انتخابات سے صرف ایک ماہ قبل کتاب کی اشاعت خود ہی سب کچھ بیان کر رہی ہے ۔

0221e64611662b72e4649558eafebe28

معروف تجزیہ کار مظہر عباس نے لکھا کہ پی ٹی آئی کی جماعت خود ہی ریحام خان کی کتاب کی مارکیٹنگ کر رہی ہے اور اس کو ملک میں ہاٹ کیک کی طرح فروخت کر رہی ہے ، کسی بھی مصنف کے لیے اپنی کتاب کو ہاتھوں ہاتھوں بکوانے کیلئے یہ بہترین پوزیشن ہے۔

178b2faf18519d0697c15f6148c43f9e 64fba6692eb385fd928fc9791004ca43

واصف نے لکھا کہ ریحام خان کی کتاب میں دس فیصد ریحام خان اور نوے فیصد مواد عمران خان کے متعلق ہے جوکہ پراپیگنڈا کو ظاہر کر رہا ہے اسی وجہ سے اکثر پبلشرز نے اس کتاب کو شائع کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

64fba6692eb385fd928fc9791004ca43 64fba6692eb385fd928fc9791004ca43 1cecd25f1749f6c3f16fdc0176e295f8 64fba6692eb385fd928fc9791004ca43 64fba6692eb385fd928fc9791004ca43 64fba6692eb385fd928fc9791004ca43

سوشل میڈیا کی ویب سائٹ فیس بک پر بھی ریحام خان کی کتاب کو پرزور طریقے سے موضوع بحث بنایا گیا ، خاص طور پر مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے کارکنوں نے کتاب کے متعلق ایک دوسرے پر کھل کر لفظی وار کیے۔

5a5f95bcc9a297a2b3818d67a12ad7ea 64fba6692eb385fd928fc9791004ca43 64fba6692eb385fd928fc9791004ca43 64fba6692eb385fd928fc9791004ca43

ریحام خان کی کتاب پر سینئر تجزیہ کار نصر اللہ ملک نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا