الیکشن کمیشن نگران وزیراعلیٰ سے متعلق جو بھی فیصلہ کرے گا قبول کرینگے: پرویز خٹک

الیکشن کمیشن نگران وزیراعلیٰ سے متعلق جو بھی فیصلہ کرے گا قبول کرینگے: پرویز خٹک
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نگران وزیراعلیٰ سے متعلق جو بھی فیصلہ کرے گا قبول کرینگے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ قبول کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور کے عوام نے ہمیشہ پی ٹی آئی کا ساتھ دیا ہے، خیبرپختونخوا میں آئندہ حکومت بھی پی ٹی آئی کی ہوگی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ریحام خان نے اپنی کتاب میں نیا پنڈورا باکس کھول دیا
 

پرویز خٹک نے مزید کہا کہ ٹکٹوں سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ٹکٹس میرٹ پر دیئے جائینگے۔ ہیریٹیج ٹریل سے پشاوریوں کو بہت فائدہ ہوگا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سعودی عرب، غیر قانونی تارکین کے خلاف کریک ڈاﺅن
  

عام انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ ہونے لگا کیونکہ ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر پی ٹی آئی دباؤ کا شکار ہو گئی۔ دو روز گزرنے کے باوجود خیبر پختونخوا کا پارلیمانی بورڈ ٹکٹس کا فیصلہ نہ کر سکا۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں