ریحام خان کسی کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہیں : فواد چودھری

ریحام خان کسی کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہیں : فواد چودھری
کیپشن: image by facebook

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ریحام خان کسی کے دئیے ہوئے ایجنڈے پر کام کر رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ ریحام خان کسی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں ، ان کی کتاب سے تحریک انصاف اپ سیٹ ہوگی ۔

انھوں نے کہا کہ جب طلاق یافتہ بیوی اپنے سابق خاوند پر کتاب لکھے گی تو وہ یقیناًاس میں دھجیاں اڑانے کی کوشش کر ے گی ، ریحام خان کے عمران خان پر الزامات پر فواد چوہدری نے اپنے رد عمل میں کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے خواتین کو استعمال کیا گیا ہو۔

یہ بھی پڑھیئے:ریحام خان کی کتاب نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا
 
 

فواد چودھری نے کہا کہ 1988 میں بی بی شہید اور ان کے خاندان کے خلاف حسین حقانی نیٹ ورک کو استعمال کیا گیا ، ان کی جعلی تصاویر بنا کر ہیلی کاپٹر کے ذریعے گرائی گئیں۔

انھوں نے کہا کہ اب بھی ریحام خان اور حسین حقانی کی تصاویر ساری کہانی بتا رہی ہیں کہ ہو کیا رہا ہے ، ہمارے دین میں بیوی اور شوہر کو ایک دوسرے کا لباس کہا گیا ہے لیکن ریحام خان کی جانب سے طلاق کے بعد خانگی معاملات پر گفتگو تہذیب کے بھی خلاف ہے۔

سلمان احمد نے الزام لگایا ہے کہ ریحام خان نے شہباز شریف سے ایک لاکھ پائونڈ لئے ہیں ، وہ اس پر عدالت جائیں ، شہباز شریف اور مریم نواز نے احسن اقبال کے ذریعے ریحام خان سے ملاقاتیں کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیا ہم بھی ٹیلیفون پر گانے سنانے ، گھڑیاں دینے کی کہانیاں سنانا شروع کر دیں یا ایشوز کی سیاست کرنی چاہیے ، ہم یہ گندی سیاست نہیں کرنا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ جب ایک طلاق یافتہ بیوی اپنے سابق خاوند کے بارے میں کتاب لکھیں گی تو وہ اس میں دھجیاںں اڑانے کی کوشش کرے گی اور وہ مخالفین کے ایجنڈے پر ہمارے خلاف استعمال ہو رہی ہیں۔